کراچی: نارتھ ناظم آباد میں دھماکا، 2 رینجرز اہلکار ہلاک
جمعہ 20 مارچ 2015 20:00
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔20مارچ۔2015ء) صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں دھماکے کے نتیجے میں دو رینجرز اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔ ڈان نیوز کے مطابق یہ دھماکا نارتھ ناظم آباد کے علاقے قلندریہ چوک میں پیش آیا جہاں رینجرز کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دو اہلکار ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ متعدد زخمی ہیں۔
(جاری ہے)
دھماکا اتنا شدید تھا کہ اس کی آواز نارتھ ناظم آباد کے مختلف بلاکس میں سنی گئی۔
قانون نافذ کرنے والے اہلکار جائے وقوع پر پہنچ چکے ہیں جبکہ علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے۔ تاحال دھماکے کی نوعیت کی تصدیق نہیں ہوسکی۔ خیال رہے کہ کراچی شہر میں یہ دن کا دوسرا دھماکا تھا۔ اس سے قبل شہر قائد کے علاقے آرام باغ میں بوہری برادری کی مسجد کے باہر دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک جب کہ سات زخمی ہو گئے تھے۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.