شہبازشریف کا چنی گوٹھ، بہاولپور کے قریب وین کی ٹکر سے طالب علم کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس

جمعہ 20 مارچ 2015 19:40

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20مارچ۔2015ء ) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے بہاولپور کے علاقے چنی گوٹھ کے قریب وین کی ٹکر سے دوسری جماعت کے طالب علم کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے جاں بحق طالب علم کے والدین کے ساتھ ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے پولیس حکام کو ہدایت کی ہے کہ وین ڈرائیور کو گرفتار کرکے قانون کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے۔