سکھر شہر میں انتظامیہ اورٹریفک پولیس کی نااہلی کے باعث ٹریفک قوانین کی کھلے عام خلاف ورزیاں عروج پر پہنچ گئیں

جمعہ 20 مارچ 2015 19:35

سکھر ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20مارچ۔2015ء ) شہر میں ٹریفک کے بڑھتے ہوئے مسائل ، سکھر شہر میں انتظامیہ اورٹریفک پولیس کی نااہلی کے باعث ٹریفک قوانین کی کھلے عام خلاف ورزیاں عروج پر پہنچ گئیں ،شہریوں کو پیدل چلنے میں شدید پریشانی ،ٹریفک مسائل کے حل کیلئے موئثر اقدام کئے جائیں ، شہریوں کا اعلیٰ احکام سے مطالبہ تفصیلات کے مطابق سندھ کے تیسرے اور کاروباری لحاظ سے مشہور سکھر شہر کے مصروف ترین کاروباری مرکز گھنٹہ گھر ، غریب آباد و اس کے اطراف کے علاقوں میں فٹ پاتھوں پر قائم تجاویزات اور نو پارکنگ ایریا میں کھڑی ہونے والی گاڑیوں نے شہر میں ٹریفک جام کے مزید مسائل کھڑے کر دیئے پولیس اہلکار نہ ہونے کی وجہ سے شہری بلا خوف و خطر نو پارکنگ ایریاز میں گھسنے سے بھی دریغ نہیں کرتے رہی سہی کسر بڑی گاڑیوں کے مالکان نے پوری کردی ہے اور کھلے عام ٹریفک قوانین کی دھجیاں بکھرتے ہوئے نو پارکنگ ایریا میں گاڑیاں کھڑی کر دیتے ہیں ،شہر سکھر میں ٹریفک کے بڑھتے ہوئے مسائل کی روک تھام کیلئے کوئی موئثر اقدام نہ ہونے کی وجہ سے ٹریفک کا مسئلہ سنگین صورتحال اختیار کر گیا ہے جس کی وجہ سے شہریوں کو آمد رفت میں بڑی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے شہر سکھرمیں ٹریفک کی کھلے عام خلاف ورزیوں اور ٹریفک پولیس اہلکاروں کی کمی پر سکھر کے شہریوں اور کاروباری حلقوں نے گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے مطلابہ کیا ہے کہ وہ شہر میں ٹریفک کے بڑھتے ہوئے مسائل کے حل کیلئے موئثر اقدام کریں اور غفلت برتنے والوں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے۔

متعلقہ عنوان :