آرام باغ کے علاقے میں بوہری جماعت خانے کے سامنے بم دھماکے کی پر زور مذمت کرتے ہیں،پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری سینیٹر تاج حیدر
جمعہ 20 مارچ 2015 19:34
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20مارچ۔2015ء) پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری سینیٹر تاج حیدر نے آرام باغ کے علاقے میں بوہری جماعت خانے کے سامنے بم دھماکے کی پر زور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ صورتحال ایک بہت بڑے انتشار کی نشاندہی کررہی ہے اور اس صورتحال میں سندھ کے شہری علاقوں میں مذہبی انتہاپسندوں اور ان کے دہشت گرد عسکری گروہوں کے غلبے کا بہت بڑا خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔
یہ دہشت گرد پر امن شہریوں کی عبادت گاہوں پر حملے کرکے شہریوں کو خوف و ہراس میں مبتلا کرنا چاہتے ہیں اور ان میں یہ احساس پیدا کرنا چاہتے ہیں کہ وہ بے سہارا اور بے یارو مددگار رہ گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مذہبی انتہاپسندی کے مخالف ان تمام عناصر کے لئے جو اس وقت پریشان حال اور منتشر ہیں پاکستان پیپلزپارٹی ایک مستحکم پلیٹ فارم ہے جس نے اپنی تاسیس سے لے کر اب تک مذہبی انتہاپسندی اور دہشت گردی کا جم کر مقابلہ کیا ہے اور کارکنوں سے لے کر قائدین تک نے قربانیاں دی ہیں لیکن کبھی اپنے موقف میں لچک نہیں آنے دی ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید مقامی خبریں
-
ضمنی انتخابات میں کامیابی گجرات کے عوام کی چوہدری شجاعت حسین سے والہانہ محبت اور اعتماد کا عملی ثبوت ہے۔ خواجہ رمیض حسن
-
صوبائی محتسب پنجاب کی ہدایت پر مختلف صوبائی محکموں نے 13درخواست گزار افراد کے زیر التواء 1کروڑ 36لاکھ سے زائد کے واجبات ادا کر دیئے
-
روٹی کی قیمت میں کمی کے احکامات کو پوری طرح نافذ کروائیں گے تندور مالکان قیمت اور وزن کا خیال رکھیں ورنہ سخت قانونی کاروائی کیلئے تیار رہیں ڈی سی جہلم کی مختلف تندور وں کی چیکنگ کے دوران وارننگ
-
پنجاب بھر میں صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے اربوں روپے خرچ کئے جارہے ہیں، سیکرٹری صحت پنجاب علی جان خان
-
نانبائی ایسوسی ایشن کو سرکاری ریٹ پر روٹی نان کی فروخت یقینی بنانا ہو گا، عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہم سب کی زمہ داری ہے، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
عید الفطر کے بعد بھی پرائس کنٹرول کا کام تیزی سے جاری رکھا جائے تاکہ عوام کو خود ساختہ مہنگائی سے بچایا جا سکے ، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
بلوچستان پاکستان کا مستقبل اور گوادر معیشت کے سفر میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ خواجہ رمیض حسن
-
HBK کے تعاون سے پشاور پریس کلب رمضان سپورٹس گالا اختتام پزیر
-
پاکستان میں مذہبی انتشار اور انتہا پسندی کی کوئی گنجائش نہیں۔ خواجہ رمیض حسن
-
پاکستان سمیت دنیا بھر میں بسنے والی مسیحی برادری کو ایسٹر کی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔خواجہ رمیض حسن
-
ضلع جہلم میں نئے ترقیاتی منصوبوں پر جامع رپورٹ پنجاب حکومت کو منظوری کے لیے بھیجی جائے گی جس میں عوامی فلاح کے ہر منصوبہ کو مدنظر رکھنا ضروری ہے ڈی سی جہلم
-
کالا باغ ڈیم کی تعمیر سستی اور بھرپور بجلی بنانے کی صلاحیت رکھتے ہوئے کامیاب ترین منصوبہ ثابت ہوگا۔ رہنما مسلم لیگ ق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.