ضروری مرمتی کام کے سلسلے میں مختلف گرڈ اسٹیشنز سے بجلی کی فراہمی معطل رہیگی، سیپکو

جمعہ 20 مارچ 2015 19:20

سکھر ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20مارچ۔2015ء ) سیپکو سکھر کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ضروری مرمتی کام کے سلسلے میں مختلف گرڈ اسٹیشنز سے بجلی کی فراہمی معطل رہیگی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق 21 مارچ 2015 کو صبح 9 بجے سے دوپہر 3 بجے تک 132 کے وی گرڈ اسٹیشن خیرپور سے مختلف 11 کے وی فیڈرس کو بجلی کی سپلائی معطل رہے گی، جبکہ 22 مارچ 2015 کو صبح 9 بجے سے دوپہر 3 بجے تک 132 کے وی گرڈ اسٹیشن پیرجوگوٹھ کے مختلف 11کے وی فیڈرس کو بجلی کی سپلائی معطل رہے گی اس طرح 24 مارچ 2015 کو صبح 9 بجے سے دپہر 3 بجے تک 132 کے وی گرڈ اسٹیشن کوٹ ڈیجی کے مختلف 11کے وی فیڈرس کو بھی بجلی کی سپلائی معطل رہے گی۔

متعلقہ عنوان :