نظم و ضبط کی خلاف ورزی ، وہاب ریاض پر میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ عائد
جمعہ 20 مارچ 2015 18:54
ایڈیلیڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔20مارچ۔2015ء)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نظم و ضبط کی خلاف ورزی پر وہاب ریاض پر میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ عائد کر دیا ہے اور فیلڈ ریفری نے وہاب ریاض سے وضاحت بھی طلب کر لی ہے۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے گئے تیسرے کوارٹر فائنل میں وہاب ریاض اور شین واٹسن کے درمیان دلچسپ لفاظی جنگ دیکھنے میں آئی اور اس دوران وہاب ریاض شین واٹسن کو اپنی گیندوں سے پریشان کرنے کیساتھ ساتھ اپنی باتوں اور حرکتوں سے بھی پریشان کرتے رہے۔
آئی سی سی نے دونوں کھلاڑیوں کے درمیان تکرار کا نوٹس لیتے ہوئے کارروائی کا فیصلہ کیا تھا اور اب یہ خبر سامنے آئی ہے کہ آئی سی سی نے وہاب ریاض پر میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ عائد کیا ہے۔ واضح رہے کہ نظم و ضبط کی خلاف ورزی کا الزام شین واٹسن پر بھی عائد کیا گیا ہے تاہم ابھی تک ان پر نا تو کوئی جرمانہ عائد کیا گیا ہے اورنا ہی کوئی اور کارروائی کی گئی ہے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان باولر کا اچھا کم بیک، کیوی بلے باز تگڑا ہدف دینے میں ناکام ہو گئے
-
سیریز جیتنے کا آخری موقع، کیویز کیخلاف چوتھے میچ کیلئے قومی ٹیم میں 5 تبدیلیاں کر دی گئیں
-
محسن نقوی سے نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سکاٹ وئینک کی ملاقات
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کی ٹرافی پاکستان کے تین شہروں کا دورہ کرے گی
-
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے رکن رائو سلیم ناظم کی اظہار تعزیت
-
سابق زمبابوین کرکٹر گائے وٹل چیتے کے حملے میں زخمی ہوگئے
-
آفریدیوں کو سمجھانا بہت مشکل کام ، شاہین کو اسی لیے نہیں سمجھا پاتا کہ وہ بھی آفریدی ہے : شاہد آفریدی
-
ہنزہ سے تعلق رکھنے والی 8 سالہ علیہہ شاہ اپنے شاندار باؤلنگ ایکشن کیلئے وائرل
-
شیشاپنگما سرکرنے کیلئے پاکستانی کوہ پیماں کا انتظار طویل ہوگیا
-
ریکارڈ ساز ایتھلیٹ یوسین بولٹ آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ کیلئے سفیر مقرر
-
قطر انٹرنیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستان کے عبداللہ زمان فائنل میں پہنچ گئے، ریان زمان سیمی فائنل ہار گئے
-
انڈین پریمیئر لیگ ،دہلی کیپٹلز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد گجرات ٹائٹنز کو4رنز سے ہرادیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.