ہارون آباد،تھانہ سٹی پولیس کی کارروائی، کرایہ داری ایکٹ کے تحت دو افراد کے خلاف مقدمہ درج

جمعہ 20 مارچ 2015 18:43

ہارون آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20مارچ۔2015ء) تھانہ سٹی پولیس کی کاروائی کاروائی کے دوران کرایہ داری ایکٹ کے تحت دو افراد کے خلاف مقدمہ درج اور شہر بھر میں پتنگ بازی پر پا بندی عائد عمر کا لحاظ نہیں کیا جائے گا ایس ایچ او تھانہ سٹی اکرام شاہ تفصیل کے مطا بق تھانہ سٹی پولیس نے کاروائی کرتے ہو ئے مالک مکان کی طرف سے تھانہ میں اطلاع نہ دینے پر مقدمہ درج کر لیا تفصیل مطا بق کرایہ داری ایکٹ کے تحت کرایہ داری کی اطلاع نہ کر نے پر دہشت گردی اوردن بدن بڑھتی ورادتوں کی روک تھام کے لئے جاری نیشنل ایکشن پلان کے مطا بق کرایہ داری ایکٹ کے نفاذ کے بعد قر یبی رہا ئشی علاقہ الہاشم میں خالد ولد بشیر کا شفقت ولد سلیم کو مکان بغیر اطلاع مکان کرائے پر دینے اور دوسرے میں علامہ اقبال کالونی زاہد ولد منظور رہائشی نسیم بیوہ نزیر کو تھانہ میں بغیر اطلاع کیا مکان کرایہ پر دیا جس پر تھانہ سٹی پولیس نے جرم زیر دفعہ گیارہ پنجاب اطلاع بابت عارضی رہائش افراد آرڈی نیس 2015دونوں مالک مکان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے اس حوالے سے ایس ایچ او اکرام شاہ نے بتایا کہ ہم کرائم پر کنٹرول کر نے کے لئے بھر پو ر کوشش کر رہے ہیں ڈی پی او صاحب کی ہدایت پر اس مشن کو جاری رکھے ہو ئے ہیں پتنگ بازی کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ ہم نے شہر پر میں پتنگ بازی پر پابندی عائد کر دی ہے جو پتنگ بازی کرتا ہوا اور پتنگ فروخت کرتا ہوا پکڑا گیا سزا ملے گی کوئی سفارش نہیں مانی جائے گی اور عمر کا لحاظ نہیں کیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :