پاکستان بھارت کے ساتھ اسلحہ کی دوڑ میں شریک نہیں ہونا چاہتا ، خطے کے خراب حالات سے پاکستان بری طرح متاثر ہوا ہے، امید ہے پاکستان اور بھارت کے درمیان سیکرٹری سطح کے مذاکرات کامیاب ہونگے، اچھے برے طالبان کی تمیز کے بغیر دہشتگردوں کے خلاف آ ٓپریشن ضرب عضب جاری ہے،
صدر مملکت ممنون حسین کی ایسٹ ویسٹ انسٹیٹیوٹ کے وفد سے بات چیت
جمعہ 20 مارچ 2015 18:19
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20مارچ۔2015ء ) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاکستان بھارت کے ساتھ اسلحہ کی دوڑ میں شریک نہیں ہونا چاہتا ،پاکستان اس خطے کے حالات کی وجہ سے بہت بری طرح متاثر ہوا ہے، امید ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان سیکرٹری سطح کے مذاکرات کامیاب ہونگے، اچھے برے طالبان کی تمیز کے بغیر دہشتگردوں کے خلاف آ ٓپریشن ضرب عضب جاری ہے۔
وہ جمعہ کویہاں ایوان صدر میں پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے ایسٹ ویسٹ انسٹیٹیوٹ کے وفد سے بات چیت کررہے تھے ۔ صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان اس خطے کے حالات کی وجہ سے بہت بری طرح متاثر ہوا ہے۔ بعض لوگوں نے قبائلی علاقوں اور ملک کے دیگر حصوں میں جاکر لوگوں کو گمراہ کیا۔ پولیو کے علاوہ داخلی انتشار نے بھی پاکستان کو متاثر کیا۔(جاری ہے)
ان حالات میں پاکستان ہمدردانہ طرز عمل کا مستحق ہے۔
لیکن عالمی برادری اس حوالے سے اتنا ہمدردانہ رویہ نہیں رکھتی جتنا اسے رکھنا چاہیے۔ صدر مملکت نے اس امید کا اظہار کیا کہ یہ ادارہ ایک تھنک ٹینک کی طرح کام کرتے ہوئے خطے میں امن کے قیام کے لیے اپنا کردار ادا کرے گا۔ دہشتگردوں کے خلاف جاری ا ٓپریشن ضرب عضب کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ اچھے برے طالبان کی تمیز کے بغیر کارروائی جاری ہے۔وفد میں شامل بھارتی نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان ہمسایوں سمیت تمام ملکوں سے دوستانہ تعلقات چاہتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہم بھارت سے کشمیر سمیت تمام تصفیحہ طلب معاملات پر بات کرنا چاہتے ہیں۔ انھوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ دونوں ملکوں کے درمیان سیکرٹری سطح کے مذاکرات کامیاب ہونگے۔ اس موقع پر انھوں نے بھارتی حکومت کو نیک خواہشات کا پیغام بھی بھجوایا۔مزید اہم خبریں
-
ایف بی آرکا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم ناکام
-
بھارتی شہری نے پاکستانی لڑکی کو دل کا عطیہ کرکے نئی زندگی دے دی
-
نجی شعبہ زراعت تبدیل کرنے میں موثر کردار ادا کرسکتا ہے، وزیرخزانہ
-
افغان شہریوں کو ڈھائی لاکھ روپے لیکر شناختی کارڈ جاری کرنیوالا نادرا کا افسر گرفتار
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ہالینڈ کی سفیر مسز ہینی ڈی وریس کی ملاقات، ڈچ کمپنیوں کوسرمایہ کاری کی دعوت
-
عمران خان کو ریاستی اداروں کے خلاف بیانات سے اجتناب برتنے کے حکم پر تنقید و سوالات
-
وزیردفاع کی شنگھائی تعاون تنظیم کے سالانہ اجلاس میں شرکت ، فاعی تعاون کے اقدامات سمیت علاقائی سلامتی کے امورکا جائزہ لیا
-
وزیراعلی مریم نواز نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد کی منظوری دیدی
-
گھریلو اور کمرشل سولر پینل لگانے والوں پر ٹیکس لگانے کی تجویز سامنے آگئی
-
پاکستان کی امریکا سے درآمدات پرانحصار میں بڑی کمی
-
پاکستان اہم ترین شراکت داروں میں سے ایک ہے، امریکا
-
بانی پی ٹی آئی کا ڈی چوک کا دھرنا دو ججوں نے واپس کرایا، فیصل واوڈا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.