ممتاز بھٹو کا نام بحیثیت گورنر لانا ایک المیہ ہے،عثمان معظم

جمعہ 20 مارچ 2015 17:42

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20مارچ۔2015ء) پاسبان پاکستان کے قومی اسمبلی کے ضمنی الیکشن حلقہ NA-246سے نامزد امیدوار اور مرکزی جنرل سیکریٹری عثمان معظم نے کہا ہے کہ گورنر وفاق کی علامت ہوتا ہے ممتاز بھٹو کا نام بحیثیت گورنر لانا ایک المیہ ہے ، وہ شخص جو کہ سندھ میں لسانیت اور لسانی فساد کا موجد ہے اس کو دوبارہ سندھ پر مسلط کرنا سندھ باالخصوص کراچی کو تعصب کی آگ میں جھونکنا ہے جو کہ کسی طرح بھی سندھ اور ملک کے مفاد میں نہیں ہے ۔

پاسبان سیکریٹریٹ کراچی سے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا کہ سندھ میں 70کی دہائی میں ممتاز بھٹو نے وزیر اعلیٰ کی حیثیت سے سندھی مہاجر اور اردو سندھی فسادات کی بنیاد رکھی تھی جس کی آگ آج تک نہیں بجھ سکی ہے ۔انہوں نے کہا کہ نہ صرف یہ بلکہ ممتاز بھٹو پوری زندگی عصبیت کا پرچار کرتے رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی پھانسی کے بعدضیاء مارشل کے دوران احتساب سے بچنے کیلئے انہوں نے مکمل طور قوم پرست رہنما کا روپ دھار لیا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج سندھ کو کسی سیاسی وڈیرے کی نہیں بلکہ ایک مخلص ،محب وطن پاکستانی اور دیانتدار گورنر کی ضرورت ہے جو سندھ اور خصوصاََ کراچی کے عوام کے زخموں پر مرہم رکھ سکے اورجو غریب اور مظلوم عوام کا سچا ہمدرد ہو جو کہ کم از کم ممتاز بھٹو جیسا شخص نہیں ہوسکتا۔ عثمان معظم نے وفاق سے مطالبہ کیا کہ سندھ کو ایسا غیرمتنازعہ گورنر دیا جائے جو کراچی کی صورتحال اور سندھ کے عوام کے مسائل کا ادراک رکھتا ہو تا کہ جس کے اقدامات کو تعصب کی نظر سے دیکھا جائے

متعلقہ عنوان :