کے الیکڑک نے گر می شروع ہونے سے پہلے لوڈشیڈنگ کے ٹائم ٹیبل میں اضافہ کرکے غریب شہریوں کی پریشانیوں میں مزید اضافہ کردیا ہے،شاہد صابری

جمعہ 20 مارچ 2015 17:42

کراچی( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20مارچ۔2015ء) مرکزی محلہ شہری حقوق کمیٹی کے چیئرمین محمد شاہد صابری اورمرکزی صدر قاضی رفیق نے مشترکہ بیان میں کہا کہ ابھی گر می کے اثار شروع ہی ہوئے ہیں کہ غریب شہریوں پر K الیکڑک انتظامیہ نے لوڈشیڈنگ کا دورانیہ میں اضافے کے ساتھ ساتھ ٹائم ٹیبل میں بھی تبدیلی کردی گئی ہے ۔جو کہ غریب شہریوں کیلئے کسی عذاب سے کم نہیں ، مرکزی محلہ شہری حقوق کمیٹی کے چیئرمین محمد شاہد صابری نے K الیکڑک کے ذمہ داران کو یاداشت دلاتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کے حکم کے مطابق شہروں میں لوڈشیڈنگ کے اوقات دورانیہ 6 گھنٹے اور دیہاتوں میں لوڈشیڈنگ کے اوقات دورانیہ 8 گھنٹے کے حساب سے لوڈشیڈنگ کا وقت مقررکیا تھا،نارتھ کراچی کے غریب عوام آپ کو اطلاع کرتے ہیں کہ K الیکڑک نے گرم شروع ہونے سے پہلے ہی لوڈشیڈنگ کے ٹائم میں اضافہ کرکے غریب شہریوں کی پریشانیوں میں مزید اضافہ کردیا ہے جبکہ مرکزی صدر قاضی رفیق نے پرانے ٹائم کے بارے بتایا کہ صبح 10سے 12بجے،دوپہر 3سے 5بجے اور شام 7سے 9 بجے رات تک لوڈشیڈنگ ہوتی تھی لیکن اب دوپہر 12.30 بجے سے3.00 بجے تک اور 5.00 بجے سے7.30 بجے رات تک اور پھر رات 10.00 بجے سے رات 12.30 بجے تک یہ نیا ٹائم مقر ر کیا گیا ہے جوکہ غریب شہریوں کیلئے پریشانی کا باعث بن گیا ہے ۔

(جاری ہے)

قاضی رفیق نے مرکزی محلہ شہری حقوق کمیٹی کی جانب سے کہا ہے کہ Kالیکڑک انسانی حقوق و خدمت کے بجائے پریشانیاں پیدا کررہی ہے آپ نے کہا کہ Kالیکڑک انتظامیہ اپنا قبلہ درست کر لیں ۔اور ضلع وسطی کے لوڈشیڈنگ کے سابقہ ٹائم کو بحال کردیں ۔

متعلقہ عنوان :