صوبائی درا لحکومت کوئٹہ سمیت اندرون بلوچستان میں سیکورٹی ہائی الرٹ

جمعہ 20 مارچ 2015 17:34

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20مارچ۔2015ء ) صوبائی درا لحکومت کوئٹہ سمیت اندرون بلوچستان میں سیکورٹی ہائی الرٹ تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز کراچی میں مسجد کے باہر بم دھماکے بعد کوئٹہ شہر میں مساجد اور امام بارگاہوں کی کی سیکورٹی ہائی الرٹ کردی گئی اور خاص طور پر جمعہ کی ادائیگی کے موقع پر مساجد او ر ایمام بارگاہوں کے باہر پولیس ایف سی اور سادہ کپٹروں میں پولیس کی اہلکار تعینات کر دئیے گئے تھے کوئٹہ شہر میں داخل ہونے والے خارجی او ر داخلی راستوں کی سخت نگرانی کی جا رہی تھی خاص طورپر کالے شیشے والی گاڑیوں کی چیکنگ کی گئی اور کوئٹہ شہر میں ریڈ زون کے علاقوں میں چیکنگ کا سلسلہ سخت کر دیا گیاہے اور کالے شیشے والے گاڑیوں کو سول سیکرٹریٹ کے اندر داخلے کی اجازت نہیں تھی گورنر ہاوس وزیر اعلیٰ ہاوس صوبائی وزراء اور دیگر اساس اداروں کی بلڈنگ کے باہر گاڑیوں ک کھڑا کرنے سے منع کر دیا گیا تھا۔