ہنگو میں جشنِ نوروز کے موقع پر دو دن کیلئے دفعہ 144 نافذ

جمعہ 20 مارچ 2015 17:33

ہنگو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20مارچ۔2015ء) ہنگو میں جشنِ نوروز کے موقع پر دو دن کے لئے دفعہ 144 نافذ، ڈبل سواری، ہوائی فائرنگ، لاو‘ڈ سپیکر کے بے جا استعمال اور افغان مہاجرین کی بازار داخلے پر مکمل پابندی ہو گی، ڈپٹی کمشنر نعیم انور سدوزئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعہ کے دن ڈپٹی کمشنر آفس سے جاری ایک پریس ریلیز کیمطابق ہنگو میں دو دن کے لئے دفعہ 144 نافذہو گی ، ڈبل سواری، ہوائی فائرنگ، لاو‘ڈ سپیکر کے بے جا استعمال اور افغان مہاجرین کی بازار داخلے پر مکمل پابندی ہو گی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر نے میڈیا کو بتایا کہ کسی کو ہنگو میں امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی جشنِ نوروز کے موقع پر ہنگو میں امن و امان کو بر قرار رکھنے کے لئے دو دن کے لئے دفعہ 144 نافذ ہو گی خلاف ورزی کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔