عوامی نیشنل پارٹی نے نیشنل ایکشن پلان پر فوری عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے سینیٹ میں قراردادجمع کرادی

جمعہ 20 مارچ 2015 17:33

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20مارچ۔2015ء) عوامی نیشنل پارٹی کی نومنتخب سینیٹر ستارہ ایاز نے سینیٹ سیکرٹریٹ میں قراداد جمع کرا دی ہے جس میں حکومت سے مطالبہ کیاگیا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف بننے والے نیشنل ایکشن پلان پر فوری عملدرآمد یقینی بنایا جائے ، سینیٹر ستارہ ایاز نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان نیشنل ایکشن پلان کو بھول چکے ہیں جس کی وجہ سے دہشت گردوں نے پھر سے اپنی مذموم کارروائیوں کا آغاز کر دیا ہے لیکن حکومت کو اس میں ذرہ برابر بھی دلچسپی نہیں ہے ،جبکہ ایکشن پلان پر خصوصی توجہ کی ضرورت ہے، قرارداد میں حکومت سے یہ مطالبہ بھی کیا گیا کہ ملک بھر میں بسنے والے پختونوں کیلئے شناختی کارڈوں کی تجدید کا عمل فور شروع کیا جائے کیونکہ ملک بھر خصوصاًً بلوچستان اور سندھ میں پختونوں کے ساتھ شناختی کارڈز کی تجدید کے حوالے سے سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جا رہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :