ایمپلائز ویلفیئر سوسائٹی بی یو ای ٹی خضدار کی کابینہ کا ہنگامی اجلاس

جمعہ 20 مارچ 2015 17:22

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20مارچ۔2015ء )ایمپلائز ویلفیئر سوسائٹی بی یو ای ٹی خضدار کی کابینہ کی ایک ہنگامی اجلاس صدر علی احمد چنال منعقد ہوا ۔ اجلاس میں ایمپلائز ویلفیئر سوسائٹی کے حل طلب مسائل ذیر غور آئے ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ایک چار ٹر آف ڈیمانڈ بنائی گئی اور فیصلہ کیا گیا کہ اسے جلد از جلد یونیورسٹی انتظامیہ کے حوالے کرکے اپنے مطالبات پر عملدرآمد کرنے کی اپیل کی جائیگی اور یونیورسٹی انتظامیہ سے حل طلب مسائل جلد سے جلد حل کرنے کی امید ظاہر کی گئی۔۔