سمالانی قبائل کو مسلسل نظر انداز کیے جارہے ہیں ، سمالانی قبائل بولان میں کثیرتعداد میں آباد ہیں ، میراحمد چلتن وال سمالانی

جمعہ 20 مارچ 2015 17:19

مچھ)اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20مارچ۔2015ء (سمالانی قومی تحریک کے مرکزی چیئرمین میراحمد چلتن وال سمالانی نے کہا ہے کہ سمالانی قبائل کو مسلسل نظر انداز کیے جارہے ہیں جو کسی صورت مناسب عمل نہیں سمالانی قبائل بولان میں کثیرتعداد میں آباد ہیں ضلع کچھی بولان سے کامیاب ڈسٹرکٹ ممبر منیجر محمد اعظم سمالانی تحصیل ممبر ماما محمد رفیق سمالانی کو تحصیل اور ضلع میں خصوصی نمائندگی دیے جائے ماضی میں سمالانی قبائل کے حقوق لوٹے گئے اور ان کو پسماندہ رکھا گیا سمالانی قبائل کے کامیاب ممبران قبائلی مفاد کو مدنظر رکھ کر فیصلے کریں اور انہیں کوئی بھی پینل مناسب عہدے دینے کو تیار ہوجائے تو وہ اس کے پینل کا حصہ بنیں کیونکہ سیاست میں اجتماعی مفادات کو اولین ترجیح حاصل ہے ان خیالات کا اظہار انھوں نے سمالانی قبائل مچھ کے معتبرین اور نوجوانوں کی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا اسموقع پر ڈسٹرکٹ ممبر کچھی منیجر محمد اعظم سمالانی تحصیل ممبر میونسپل کمیٹی مچھ مااما محمد رفیق سمالانی سمالانی قومی تحریک کے ضلعی رہنماء غلام فاروق سمالانی میر ریحان سمالانی محمد اللہ ناز سمالانی میر وفا سمالانی عمران سمالانی میر محمد اعظم سمالانی ودیگر موجود تھے میر احمد چلتن وال سمالانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے نااتفاقی کیوجہ سے بعض عناصر ناجائز فائدے اٹھارہے ہیں اور وہ عناصر ہمارے درمیان فاصلے رکھنے کیلئے طرح طرح کے حربے استعمال کرتے ہیں قبائل کے افراد ایسے عناصر کے سازشوں میں نہ اآئے انھوں نے کہا کہ وقت اور حالات کا تقاضا ہے کہ سمالانی قبائل یک دم ہوکر اپنی حقوق کی حصول کیلئے اٹھ کھڑے ہوماضی میں ہمیں ہر سطح پر مکمل نظر انداز کیا گیا اب بھی ہمیں نظر انداز کیے جانے کیلئے کوشش ہورہے ہیں سمالانی قبائل بولان مچھ میں واضح اکثریت سے آباد ہیں ہمارے کامیاب ممبران کو ضلع اور تحصیل سطح پر لوکل گورنمنٹ کے بننے والے باڈیز میں شامل کیے جانے چاہئے کیونکہ ہمارے ممبران کو شامل نہ کرنے سے ہم یہ تصور کریں گے کہ ہمارے اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کیا جارہا ہے انھوں نے کہا کہ نومنتخب ممبران قبائل کے مسائل کے حل کیلئے متفقہ فیصلہ کریں تاکہ سمالانی قبائل کیساتھ جاری ذیادتیوں کی تسلسل کا سلسلہ روکھا جاسکے ۔