بی ایس او پجار طالب علموں کو بلوچ نیشنلزم کے دھارے میں شامل کرنے کیلئے بھر پور جدوجہد کر رہی ہے، مشترکہ بیان

جمعہ 20 مارچ 2015 17:18

اوستہ محمد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20مارچ۔2015ء )بی ایس او پجار کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری حمید بلوچ اوستہ محمد زون کے صدر ولی محمد بلوچ نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کے بی ایس او پجار اپنی تاریخی شعوری جدوجہد کے ذریعے بلوچ طالب علموں کو بلوچ نیشنلزم کے دھارے میں شامل کرنے کیلئے بھر پور جدوجہد کر رہی ہیں انہوں نے کہا کہ بلوچ سیاست کو پروان چڑھانے اور بلوچ ساحل وسائل کے تحفظ قومی بقا کی خاطر بی ایس او پجار اپنی توانائی خرچ کر رہی ہے بلوچ قوم کو یکجا و متحدکرنے اور بلوچستان کی عوام کو شعوری علمی بنیادوں پر تیار کرنے اور بلوچستان میں سیاسی ماحول کو بحال رکھنے کی خاطر مصروف عمل ہیں انہو ں نے کہا ہے کہ عرسہ دراز سے بلوچ قوم اور بلوچستان کو پسماندہ رکھنے کی گناؤنی سازش کی گئی ہے بی ایس او پجار بڑی شدت کے ساتھ اس بات کو محسوس کر رہی ہے بلوچوں کو فرسودہ قبائلی نظام اور جہالت میں پسماندگی کی دلدل میں پسایا گیاہے انہوں نے کہا کہ بی ایس او پجار کے کارکن جہالت کی لعنت سے بلوچوں کو چھٹکارہ دلانے کی خاطر اپنی جدوجہد کو تیز کرے اور نوجوانوں کو جدید تعلیم حاصل کرنے کی جانب راغب کرنے کیلئے بھرپور جدوجہد کرے انہوں نے کہا کہ بی ایس او پجار بلوچ سماج میں ترقی پسمانہ سوچ علم دوستی انسان دوستی کے فلسفے کو بڑھا رہی ہے اور نفرت کی آگ سے نکال کر ایک پر امن ماحول مہیا کرنے کی کوشش کر رہی ہے اور بی ایس او پجار بلوچ معاشرے میں مذہبی دہشت گردی کے خلاف سخت جدوجہد کرنے کی ضرورت ہے کیو ں کہ ایک گہری سازش کے تحت بلوچ خطے میں اس زہر کو تیزی سے پھیلایا جا رہا ہے اس کی تدارک وقت کی ضرورت ہے انہو ں نے کہا کہ اس کو روکنے کے بغیر ہم ترقی کے مناظل طے نہیں کر سکتے ہے ۔