سماجی و معاشی ترقی کیلئے پیشہ ورانہ تعلیم لازمی ہے ،سجاد سلیم ہوتیانہ
جمعہ 20 مارچ 2015 17:10
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20مارچ۔2015ء) نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمشن ( نیوٹیک ) کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر سجاد سلیم ہوتیانہ نے کہا ہے کہ ملک میں غربت کے خاتمہ اور سماجی و معاشی ترقی کا انقلاب برپا کرنے کیلئے پیشہ ورانہ تعلیم لازمی ہے لہذا ملک کے کروڑوں بیروزگار نوجوانوں کو عام تعلیم دینے کی بجائے ہنر مند بنانے کی حقیقی بنیادوں پر اشد ضرورت ہے - انہوں نے ان خیالات کا اظہار یہاں نیوٹیک ہیڈ کوارٹرز میں نیوٹیک کے افسران سے تعارفی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا - واضح رہے کہ سجاد سلیم ہوتیانہ کا گزشتہ ہفتے چیف سیکرٹری سندھ کے عہدہ سے نیوٹیک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے عہدہ پر تبادلہ ہوا تھا اور انہوں نے گزشتہ روز ہی نیوٹیک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے عہدہ کا چارج سنبھالا ہے - سجاد سلیم ہو تیانہ کا تعلق ڈی ایم جی گروپ سے ہے اور اس سے قبل انہوں نے چیف سیکرٹری گلگت بلتستان ‘ پنجاب اور سندھ میں نہایت اہم عہدوں پر فرائض سر انجام دینے کے علاوہ بیرو نی ممالک میں پاکستانی سفارتخانوں میں کمرشل کونسلرز کے عہدوں پر بھی تعینات رہے ہیں ۔
مزید قومی خبریں
-
حکومت کی اقتصادی حکمت عملی میں صنعتی ترقی اور برآمدات کا فروغ اولیں ترجیح ہے، بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں‘رانا تنویر حسین
-
وزیرِاعلی سندھ نے پیپلزبس سروس آٹو میٹڈ فیئر کلکشن سسٹم کا افتتاح کر دیا
-
حکومت کسانوں، گندم کے مسئلے پر بہت فکر مند ہے‘ احسن اقبال
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا راجن پور میں 8 سالہ بچی سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس
-
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن آمدہ حج سیزن کے دوران تقریبا ً34 ہزار عازمین حج کو 170 پروازوں کے ذریعے حجازمقدس پہنچائے گی
-
وزیرمواصلات عبدالعلیم خان کا سمبڑیال کھاریاں موٹروے کا فضائی دورہ
-
9 مئی واقعات کی شفاف تحقیقات کے بغیرملک آگے نہیں بڑھ سکتا ، زرتاج گل
-
کلر کہار، ڈرائیور اپنے کی ٹریکٹر کی زد میں آ کر جاں بحق
-
9 مئی: عمرسرفرازچیمہ کی درخواست ضمانت پرسرکاری وکیل سے دلائل طلب
-
9 مئی : ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمانت کی درخواستوں پر پراسیکیوشن کو کل تک مہلت
-
ٹرانسپورٹرز کے جائز مسائل حل کئے جائیں گے ،انسداد سمگلنگ کارروائی جاری رہے گی ،میرسرفرا زبگٹی
-
گورننس کی بہتری کیلئے اقدامات اٹھا ئے جا رہے ہیں ،سول سروسز کے تمام گروپس کو ساتھ دینا ہوگا،وزیر اعلی بلوچستان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.