میٹرک کے امتحانات میں طلباء کیلئے تین مراحل میں سہولیات مہیا کی جائینگی، ناظم امتحانات
جمعہ 20 مارچ 2015 16:47
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20مارچ۔2015ء)ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے ناظم امتحانات نعمان احسن کے اعلامیہ کے مطابق 7 اپریل سے شروع ہونے والے نویں دسویں کے امتحانات کے حوالے سے طلبہ و طالبات کے لئے تین مراحل میں سہولیات بہم پہچانے کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔پہلے مرحلے میں امتحانات سے 22 دن قبل ٹائم ٹیبل(نظام الاوقات) جاری کردیا گیا ہے اور طلباء کے لئے تیاری کے لئے پرچوں کے درمیان کافی گیپ دیا گیا ہے ۔
جسے اساتذہ اور طلبہ و طالبات نے قابل ستائش قرار دیا ہے ۔دوسرے مرحلے میں میں 21 مارچ سے ایڈمٹ کارڈز کا اجراء کیا جارہا ہے اور31 مارچ سے امتحانی مراکز کی تفصیل جاری کی جائیگی۔ یہ اقدامات اس وجہ سے کئے گئے ہیں کہ یہ پاکستان کا سب سے بڑا بورڈ ہے جہاں پر 3 لاکھ سے زائد طلبہ و طالبات امتحان میں شرکت کرتے ہیں۔(جاری ہے)
اتنی بڑی کثیر تعداد میں شرکت کرنے والے طلبہ و طالبات کو سہولیات بہم پہچانا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
تمام اسکولوں کے سربراہان کی ذمہ داری ہے کہ وہ امتحانات سے قبل طلبہ و طالبات کے ایڈمٹ کارڈز دیئے گئے شیڈول کے مطابق بورڈ ہذا سے حاصل کریں ۔ اور طلبہ و طالبات کو ہر گز بورڈ آفس نہ بھیجیں ناظم امتحانات نے مزید کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ طلبہ و طالبات پُر سکون ماحول میں امتحانات کی تیاری کریں۔اُنہوں نے کہا کہ امتحانی مراکز کی تفصیلات ویب سائٹ پر بھی جار ی کردی جائینگی ۔ جہاں پر طلبہ و طالبات باآسانی اپنے امتحانی مراکز معلو م کرسکتے ہیں۔مزید تعلیم کی خبریں
-
سندھ میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات مئی میں ہونگے، موبائل فون لانے پر ضبط کرنے کا فیصلہ
-
اوپن یونیورسٹی کے زیر اہتمام ملک بھر میں امتحانات کل سے شروع ہو نگے
-
ساہیوال بورڈ کے زیر اہتمام سالانہ انٹرمیڈیٹ امتحانات 2024 کا آغاز ہو گیا
-
میٹرک بورڈ، جماعت نہم و دہم کے سالانہ امتحانی فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 23اپریل ہے، چیئرمین بورڈ
-
لاہور سمیت پنجاب بھر میں انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کا کل سے آغاز ہوگا
-
لاہور : 21 اپریل کو ضمنی انتخابات کے باعث انٹرمیڈیٹ کے 2 پیپرز ملتوی
-
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر بہار بی ایس پروگرام میں داخلہ کی تاریخ میں توسیع کر دی
-
وفاقی نظامت تعلیمات نے پانچویں اور آٹھویں جماعتوں کے سنٹرلائزڈ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا
-
اوپن یونیورسٹی نے داخلوں کی تاریخ میں 25اپریل تک توسیع کردی
-
انٹرمیڈیٹ حصہ دوم (فریش اینڈ فیلیئر)اور حصہ دوم و حصہ اول باہم کے سالانہ امتحانات برائے 2024 ء میں شرکت کے خواہشمند سائنس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، سائنس جنرل اور ہوم اکنامکس گروپس کے سرکاری تعلیمی ..
-
انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے سالانہ امتحانات 19 اپریل سے شروع ہونگے
-
ساہیوال بورڈ کے زیر انتظام انٹرمیڈیٹ (پہلا سالانہ) امتحان 2024 جمعہ 19اپریل سے شروع ہو گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.