قیصرہ مختار علوی اوور سیز رائٹرز پروگرام کی چیف کو آرڈی نیٹر مقرر

جمعہ 20 مارچ 2015 16:47

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20مارچ۔2015ء) نامور ماہر تعلیم اور مصنفہ پروفیسر قیصرہ مختار علوی نیشنل بُک فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام اس سال 22اپریل سے شروع ہونے والے پانچ روزہ چھٹے قومی کتاب میلے کے لیے اوور سیز رائٹرز پروگرام کی چیف کو آرڈی نیٹر مقررکی گئی ہیں۔ انہوں نے گزشتہ برس کے پانچویں کتاب میلے میں بھی اسی حیثیت سے فرائض سرانجام دئیے تھے۔

(جاری ہے)

پروفیسر قیصرہ علوی نے ” بیرون ملک پاکستانی لکھاریوں کے نام پُر تپاک سلام“ کے عنوان سے مراسلہ ارسال کرتے ہوئے مصنفین سے ان کی تحلیقات کی دس دس کاپیاں منگوائی ہیں تاکہ اسلام آباد میں منعقد ہونے والے اس کتاب میلے میں بیرون ملک مقیم پاکستانی لکھاریوں اور ان کی کتب کا شایان شیان تعارف کرایا جا سکے واضح رہے کہ مذکورہ میلے میں یہ ایک اہم سیگمنٹ ہو گا جس میں روزانہ نامور شخصیات شرکت کریں گی اور فروغِ کتب بینی کے حوالے سے اظہار خیال کریں گئیں۔