مردہ جانوروں کاگوشت سرعام فروخت ہونے کے انکشاف پر انتظامیہ حرکت میںآ گئی

جمعہ 20 مارچ 2015 16:45

نارنگ منڈ ی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20مارچ۔2015ء) نارنگ منڈی اورکوٹ عبداللہ میں مردہ جانوروں کاگوشت سرعام فروخت ہونے کے انکشاف پر انتظامیہ حرکت میںآ گئی فوری کارووائی کرتے ہوئے دو قصابوں کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے جبکہ کئی من زہریلہ گوشت بھی قبضے میں لیکر تلف کر دیا گیا ۔ بتایاجاتاہے کہ عوامی شکایات پر انتظامیہ ویٹرنری ڈاکٹرکی موجودگی میں تعفن شدہ گوشت جس سے بدبواٹھ رہی تھی دیکھ کرتوبہ توبہ کراٹھی ۔

(جاری ہے)

ویٹرنری ڈاکٹرنے بتایا کہ مضرصحت گوشت کے استعمال سے لوگ مہلک بیماریوں میں مبتلاہوسکتے تھے ۔ شکایات سامنے آنے پر انتظامیہ حرکت میں آگئی اور دو قصابوں امتیازسکنہ کوٹ عبداللہ اورتنویرقصاب سکنہ نارنگ منڈی کیخلاف مضرصحت اورتعفن شدہ گوشت فروخت کرنے پرعلیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر لیے گئے ۔ پولیس نے امتیازکوموقع پرگرفتارکرلیاجبکہ تنویر قصاب دکان چھوڑکربھاگ گیا۔ انتظامیہ نے کئی من زہریلاگوشت قبضہ میں لے کرتلف کردیاہے ۔واضح رہے کہ مردوگوشت کی فروخت معمول بن چکی ہے گذشتہ دنوں گدھے کاگوشت بھی فروخت کرنے پرایک قصاب کو گرفتار کیا گیاتھا۔شہری حلقوں نے قصابوں کے خلاف سخت آپریشن کامطالبہ کیاہے۔