اسلام آباد: فاٹا کی 4 نشستوں کیلئے سینٹ انتخابات کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج کا اعلان ۔

جمعہ 20 مارچ 2015 16:42

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 20 مارچ 2015 ء) : فاٹا کی 4 نشستوں کیلئے سینٹ انتخابات کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج، تاج محمد آفریدی، ساجد طوری، اورنگزیب خان اورکزئی اور مومن خان آفریدی کامیاب قرار پائے ہیں۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ فاٹا کی 4 نشستوں کے لیے 36 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوا۔ تاج محمد آفریدی اور اورنگزیب اورکزئی 7 ووٹ جبکہ ساجد طوری اور مومن خان آفریدی 6،6 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔

متعلقہ عنوان :