اگر کوئی سیاسی رہنماء اٹک قلعہ میں مہمان بنیں گے تو ان کی میزبانی کروں گا‘ شیخ آفتاب

جمعہ 20 مارچ 2015 16:33

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20مارچ۔2015ء)وزیر مملکت شیخ آفتاب احمد نے کہا کہ اگر کوئی سیاسی رہنماء اٹک قلعہ میں مہمان بنیں گے تو ان کی میزبانی کروں گا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کی ایک گھنٹے سے زیادہ طویل تقریر کے بعد انہوں نے کہا کہ ماضی میں بھی جو سیاسی رہنماء اٹک قلعہ میں قید رہے ان کی میزبانی کرتا رہا جبکہ اگر مستقبل میں بھی کوئی سیاسی رہنماء اٹک قلعے میں مہمان بنے تو بعید شوق ان کی میزبانی کروں گا