باجوڑ ایجنسی، پاک افغان بارڈر پر سرحدی علاقے کمانگرہ میں پولیٹیکل انتظامیہ، سیکیورٹی فورسز کا مشترکہ سرچ آپریشن

جمعہ 20 مارچ 2015 16:28

با جو ڑ ایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20مارچ۔2015ء)باجوڑایجنسی کے پاک افغان بارڈر پر واقع سرحدی علاقے کمانگرہ میں پولیٹیکل انتظامیہ اور سکیورٹی فورسز کامشترکہ سر چ آپریشن،علاقائی ذمہ داری پوری نہ کر نے والوں اور مشتبہ عسکر یت پسندوں کے آٹھ مکانات مسمار ۔ آٹھ مشتبہ آفراد گر فتار۔ علاقے میں پولیو مہم سخت سکیورٹی میں اختتام پذیر ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق پولیٹیکل انتظامیہ اورسکیورٹی فورسز نے گذشتہ روزباجوڑایجنسی کے ہیڈ کواٹر خار سے 75 کلومیٹر دورپاک افغان بارڈر پر واقع سرحدی علاقے تحصیل ناوگئی میں سیکورٹی فورسز اورباجوڑ لیویز فورس نے کاروائی کر تے ہوئے سر چ آپر یشن کے دوران علاقائی ذمہ داری پوری نہ کرنے والوں اور عسکریت پسندوں کے 8مکانات کو مسمار کر دی ۔

(جاری ہے)

سر چ آپر یشن کے دوران قبائیلی عمائد ین بھی پو لیٹکل انتظامیہ اور سیکورٹی فورسز کے ہمراہ تھے ۔

باجوڑایجنسی کے انتظامیہ کا نامعلوم افراد کے طرف سے تحصیل نواگئی کے علاقے برہ کمانگرہ میں پولیو ٹیم کے ورکروں پر حملے کے پاداش میں کمانگرہ قبائل کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاون شروع کیاہے اورکمانگرہ قبائل کے (8)آٹھ افراد گرفتار اور درجنوں گاڑیاں حراست میں لی گئی ہیں ۔پولیٹکل ایجنٹ محمدیحییٰ اخونزادہ نے جمعہ کے روز صحافیوں کو بتایاکہ انتظامیہ نے گزشتہ روزپاک افغان بارڈر پر واقع دورافتادہ علاقے تحصیل ناوگئی برکمانگرہ میں پولیو ٹیم پرفائرنگ کے پاداش میں وہاں کے قبائل کے خلاف سخت کاروائی شروع کی ہیں انھوں نے بتایا کہ جمعہ کے روز تک(8) آٹھ افراد کو ایف سی ار کے اجتماعی ذمہ داری کے تحت گرفتار کئے گئے ہیں جبکہ ان قبائل کے درجنوں گاڑیوں کو بھی حراست میں لیا گیاہے ۔

اور ملزمان کے انتظامیہ کو حوالگی تک کمانگرہ قبایل کے خلاف کاروائی جاری رہیگی ۔ اور ان قبایل کے تمام کاروبار بند رہیگا ۔ دریں اثناء باجوڑایجنسی کے پولیٹکل ایجنٹ باجوڑ محمد یحییٰ اخونزادہ کی خصوصی ہدایت کے تحت انتظامیہ نے ایجنسی بھر میں حفاظتی انتظامات انتہائی سخت کئے ہیں ایجنسی کے داخلی اور خارجی علاقوں میں خصوصی چیک پوائنٹ قائم کئے ہیں جہاں پر سیکورٹی فورسز کے بھاری دستے تعینات کئے گئے ہیں۔