ڈاکٹرفیاض خان کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف سندھ بھر میں سنی ایکشن کمیٹی کی اپیل پر یوم احتجاج منایاگیا

جمعہ 20 مارچ 2015 16:24

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20مارچ۔2015ء) اہلسنت والجماعت کے صوبائی رہنما ڈاکٹر محمد فیاض خان شہید کے قاتلوں کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آنے کے باوجود قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف سنی ایکشن کمیٹی سندھ کی اپیل پر اہلسنت والجماعت ، متحدہ دینی محاذ ، سنی علماء کونسل ، اہلسنت یوتھ ونگ ، محبان ختم نبوت ﷺ ودیگر اہلسنت جماعتوں نے حیدرآباد ،سکھر ، خیرپور ، لاڑکانہ ، سجاول ،شہدادکوٹ ، بدین ، ٹنڈوالہیار سمیت سندھ بھر میں یوم احتجاج منایاگیا مساجد میں قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف قرار داد مذمت منظور کی گئیں جبکہ ملکی سلامتی اور استحکام کے لئے علماء کرام نے خصوصی دعائیں کی مختلف شہروں میں خطاب کرتے ہوئے غازی سید پریل شاہ بخاری ، محمد سکندر شاہ ، مولانا عبداللہ سندھی ، مولانا عبدالجبار حیدری ، علامہ ثناء اللہ حیدری ، علامہ عبدالصمد حیدری ،نجم الدین مجاہد ودیگر نے کہا کہ صولت مرزا اور عزیر بلوچ کے انکشافات کے بعد صورتحال تبدیل ہوگئی ہے مذہبی ٹارگٹ کلرز بھی ان کی صفوں میں تلاش کئے جائیں دہشت گردی کا الزام لگا کر مذہبی جماعتوں کو کالعدم کرنے والے اصل دہشت گردوں کے سامنے آنے کے بعد خاموش کیوں ہیں ڈاکٹر فیاض خان شہید امن کے داعی تھے انہوں نے کراچی میں قیام امن کے لئے ہمیشہ حکومت سے تعاون کیا ایسے محب وطن اور پر امن شخص کو ٹارگٹ کلنگ میں نشانہ بنایا گیا ان کے قاتلوں کا گرفتار نہ ہونا سمجھ سے بالاتر ہے پرامن احتجاج کے ذریعے قومی سلامتی کے ادروں کی توجہ ٹارگٹ کلرز کی جانب متوجہ کروا رہے ہیں اہلسنت علماء ورہنماؤں کے قاتل گرفتار نہ ہوئے تو عوام میں مایوسی پھیلے گی ڈاکٹر فیاض خان کے قاتل اصل میں امن کے دشمن ہیں حکومت سندھ جے آئی ٹی تشکیل دے آئی ایس آئی اور رینجرز انٹیلی جینس پر ہمیں مکمل اعتماد ہے رینجرز کی حالیہ کاروائیوں پر پوری قوم مطمئن ہے کراچی کے شہری بھی مطمئن اور پرسکون ہیں دہشت گردی کے خلاف یہ کاروائیاں جاری رہنی چاہیئں ڈاکٹر فیاض خان شہید کے قتل کی شفاف تحقیقات کر کے قاتلوں کو نشان عبرت بنا دیا جائے دہشت گردی کی اس جنگ میں اہلسنت کابچہ بچہ پاک فوج اور ریاست پاکستان کے شانہ بشانہ ہے ۔

متعلقہ عنوان :