کراچی، تعلیم کے ذریعے ہی پاکستان ترقی کر سکتا ہے پاکستان کا نصاب تعلیم قومی زبان اردو میں یکساں لاگو کیا جائے، غلام عباس صدیقی
جمعہ 20 مارچ 2015 16:24
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20مارچ۔2015ء) تعلیم کے ذریعے ہی پاکستان ترقی کر سکتا ہے پاکستان کا نصاب تعلیم قومی زبان اردو میں یکساں لاگو کیا جائے ،انگلش میڈیم کے ناکام تجربات سے فائدہ کی بجائے نقصان ہوا انگلش میڈیم سے طلبہ میں مایوسی پیدا ہوئی اسلامی تحریک طلبہ پاکستان کے چیئرمین غلام عباس صدیقی نے کہا ہے کہ قومی تعلیمی اداروں کو این جی اوز کو فروخت کرنے کی بجائے حکومت وسائل بروئے کار لا کرتعلیمی معیار بلند کرے دشمنوں سے پیسے لیکر تعلیم کی گاڑی چلانے والی قومیں تباہ ہوجاتی ہیں حکمران ہوش کے ناخن لیں۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں دہشت گردی،بے گناہ انسانوں کی قتل کرنے،ملکی املاک کو نقصان پہنچانے کی کوئی گنجائش نہیں۔صولت مرزا کے بیان سے ثابت ہوگیا کہ دہشت گردی کون کر رہا ہے ؟حکومت تمام حقائق منظر عام پر آنے تک صولت مرزا کی پھانسی موخر کرے تاکہ قوم کو شہر قائد کا امن تباہ کرنے والوں کی حقیقت کا درست اندازہ ہوسکے ،اسلامی تحریک طلبہ کے سربراہ نے کہا کہ شہر قائد ایک عرصہ سے امن کا متلاشی تھا حکومت کے جرأت مندانہ اقدام سے شہر قائد کا امن دوبارہ بحال ہوکر رہے گا ،کراچی کو کرچی کرچی کرنے والے اب خود کرچی کرچی ہوتے نظر آرہے ہیں حکومت کادہشت گردوں کے آٹھ سرپرستوں کے نام ای سی ایل میں ڈالنا احسن اقدام ہے پیپلزپارٹی کی طرف سے دہشت گردوں کی حمایت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں پیپلز پارٹی اپنی پالیسی پر نظر ثانی کرے ورنہ قوم پی پی کو بھی دہشت گردوں کا ساتھی سمجھنے پر مجبور ہوجائے گی۔(جاری ہے)
مزید قومی خبریں
-
ایرانی صدر کی کراچی آمد،سکیورٹی ڈویژن کے 800سے زائد اہلکارتعینات
-
ایبٹ آباد میں پروٹیکٹوریٹ آف امیگرینٹس کا دفتر جون 2024ء سے اپنا کام شروع کر دے گا، اعظم نذیرتارڑ
-
ای بائیکس پورٹل کے ذریعے 1 لاکھ سے زائد طلبہ نے رجسٹریشن کروالی
-
پتوکی،مسلح ملزمان 22سالہ لڑکی کو اسلحہ کے زور پر اغوا کرکے فرار
-
سعد رفیق کا اپنی پرانی تقریر ایڈٹ کرکے جاری کرنے پر قانونی کارروائی کا اعلان
-
راولپنڈی ،چوری کی وارداتوں میں مطلوب دو ملزمان گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی
-
ایران سے سالانہ بنیادوں پر درآمدات میں 25فیصد کا بڑا اضافہ
-
لاہور : بارش سے بجلی کا ترسیلی نظام متاثر، 46 سے زائد فیڈر ٹرپ کر گئے
-
صوبائی وزیر صحت کی زیر صدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا سینڈیکیٹ اجلاس
-
اٹک کے نواحی علاقہ میں پب جی گیم نے دوست کے ہاتھوں دوست کو قتل کر وادیا
-
کراچی، دوست کے ہاتھوں دوست کے قتل کی سی سی ٹی وی سامنے آگئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.