مصباح اور آفریدی شکست ہاتھوں میں لئے ون ڈے کرکٹ کو خیرباد کہہ گئے

جمعہ 20 مارچ 2015 16:00

مصباح اور آفریدی شکست ہاتھوں میں لئے ون ڈے کرکٹ کو خیرباد کہہ گئے

ایڈیلیڈ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20مارچ2015ء) کرکٹ ورلڈکپ 2015ءکے تیسرے کوارٹر فائنل میںجہاں آسٹریلیا نے پاکستان کو شکست دے کر ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا ہے وہیں کپتان مصباح الحق اور شاہد آفریدی کا ون ڈے کیرئیر بھی اس شکست کے ساتھ ختم ہو گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایڈیلیڈ کرکٹ گراﺅنڈ میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 213 رنز بنائے اور آسٹریلیا نے مقررہ ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔

وہاب ریاض نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ابتدائی بلے بازوں کو جلد پویلین بھیج کر پاکستان کے جیتنے کی امید روشن کی تاہم ان کی گیندوں پر فیلڈرز نے 2 کیچ بلکہ ”میچ“ ڈراپ کر دیئے جو پاکستان کی شکست کی اہم وجہ بنے۔ اس شکست کے ساتھ ہی جہاں پاکستان ٹورنامنٹ سے باہر ہو گیا ہے وہیں پاکستان کرکٹ کی تاریخ کے کامیاب ترین کپتان مصباح الحق اور مایہ ناز آل راﺅنڈر شاہد خان آفریدی کا ون ڈے کیرئیر بھی ختم ہو گیا ہے اور دونوں کھلاڑی ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ ورلڈکپ جیتنے کا خواب آنکھوں میں سجائے کرکٹ کی دنیا کو خیرباد کہہ گئے ہیں۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ مصباح الحق اور شاہد خان آفریدی نے ورلڈکپ کے بعد ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر رکھا تھا تاہم مصباح الحق ٹیسٹ کرکٹ میں جبکہ شاہد خان آفریدی ٹی 20 کرکٹ میں پاکستان کی نمائندگی کرتے رہیں گے۔

متعلقہ عنوان :