(ن)لیگی حکومت سے پنجاب اور وفاق میں پولیس کو قانون کے مطابق کام کرنے کا موقع فراہم کرے ‘(ن) لیگ کو پولیس کوگلو فورس میں تبدیل کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی‘ محمد علی نیکو کارا کو وفاقی حکومت کے غیر قانونی احکامات تسلیم نہ کرنے کی پاداش میں نوکری سے فارغ کرنے جیسے ہتھکنڈے شریف خاندان کی آمرانہ ذہنیت کا واضح ثبوت ہیں ‘محمد علی نیکو کارا کو ملازمت سے برخاست کیا جاتا ہے تو یہ انصاف کا قتل ہوگا

تحریک انصاف کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر شیریں مزاری کا بیان

جمعہ 20 مارچ 2015 15:19

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20مارچ۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر شیریں مزاری نے (ن)لیگی حکومت سے پنجاب اور وفاق میں پولیس کو قانون کے مطابق کام کرنے کا موقع فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ نواز کو پولیس کوگلو فورس میں تبدیل کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ محمد علی نیکو کارا کو وفاقی حکومت کے غیر قانونی احکامات تسلیم نہ کرنے کی پاداش میں نوکری سے فارغ کرنے جیسے ہتھکنڈرے شریف خاندان کی آمرانہ ذہنیت کا واضح ثبوت ہیں اور اگر محمد علی نیکو کارا کو ملازمت سے برخاست کیا جاتا ہے تو یہ انصاف کا قتل ہوگا۔

جمعہ کو جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ نواز کی جانب سے شاہانہ طرز حکمرانی کا مظاہرہ انتہائی شرمناک ہے۔

(جاری ہے)

ان کے مطابق شریف خاندان یہ حقیقت فراموش کر چکا ہے کہ پاکستان کسی خاندان یا فرد کی ذاتی جاگیر نہیں اور پولیس کسی مخصوص فرد کی بجائے ریاست کی وفادار ہے۔ انہوں ے کہا کہ چیئرمین تحریک انصاف کئی مرتبہ واضح کر چکے ہیں کہ پولیس میں بڑھتی ہوئی سیاست اور متنازعہ انداز میں بھرتیوں کے باعث عوام کا اعتماد پولیس سے اٹھ چکا ہے۔

اسی وجہ سے تحریک انصاف نے خیبرپختونخواہ میں پولیس کی اصلاح پر قابل قدر توجہ دی اور نہ صرف اسے مکمل طور پر غیر سیاسی بنایا بلکہ NTSکے ذریعے شفاف انداز میں بھرتیاں یقینی بنائیں۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ وفاقی حکومت قانون اور ضوابط کار کی حرمت کا احساس کرے ۔ ایس ایس پی محمد علی نیکو کارا کو ملازمت سے فارغ کرنے کیلئے سیکرٹری خارجہ کی جانب سے دباؤ قبول کرنے پر انتہائی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تحریک انصاف کی رہنما نے کہا کہ اگر محمد علی نیکو کارا کو نوکری سے برخاست کیا جاتا ہے تو یہ انصاف کے قتل کے مترادف ہوگا۔

متعلقہ عنوان :