کوئٹہ ‘خاران میں ڈی سی خاران کے قافلے پر حملہ، فائرنگ کے تبادلے میں لیویز اہلکار جاں بحق‘ چار شدید زخمی

جمعہ 20 مارچ 2015 15:17

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20مارچ۔2015ء) خاران کی علاقے راچیل میں ڈی سی خاران عبدالرزاق کے قافلے پر حملہ، فائرنگ کے تبادلے میں ایک لیویز اہلکار جاں بحق، چار شدید زخمی ہو گئے، جوابی فائرنگ میں ایک حملہ آور ہلاک ،دوسرا گرفتار جبکہ متعدد زخمی حالت میں فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو لیویز ذرائع کے مطابق خاران کی علاقے راچیل میں ڈی سی خاران عبدالرزاق دلاوری کے قافلے پرمسلح دہشت گردوں نے حملہ کر دیا،دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک لیویز اہلکار جاں بحق جبکہ چار شدید زخمی ہو گئے، حملے میں ڈی سی او خاران عبدالرزاق محفوظ رہے۔

سرکاری اعلامیے کے مطابق جوابی فائرنگ میں ایک حملہ آور ہلاک ہو گیا اورایک کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ متعدد زخمی حالت میں فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔