لاہور: دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاک افواج اور قوم کی قربانیاں لازوال ہیں، گورنر خیبر پختونخواہ

جمعہ 20 مارچ 2015 15:17

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 20 مارچ 2015 ء) : گورنر خیبر پختونخواہ سردار مہتاب عباسی اور وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کے درمیان ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں دہشت گردی کیخلاف جاری جنگ اور دیگر کئی معاملات زیر غور آئے۔

(جاری ہے)

گورنر خیبر پختونخواہ کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاک افواج اور قوم نے لازوال قربانیاں دی ہیں۔ ملاقات کے بعد شہباز شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا۔ اجلاس میں یوحنا آباد واقع کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے اختتام پر انسداد دہشت گردی فورس کیلئے علیحدہ انٹیلیجنس سکول کے قیام کا فیصلہ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :