کراچی،گلشن اقبال میں پولیس کاسرچ آپریشن 8مطلوب ملزمان گرفتار

جمعہ 20 مارچ 2015 15:14

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20مارچ۔2015ء) کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں پولیس نے سرچ آپریشن میں 8مطلوب ملزمان سمیت متعدد افراد کو زیر حراست میں لے لیا ہے۔ پولیس نے آپریشن کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ بھی برآمد کیا ہے۔

(جاری ہے)

ایس پی گلشن اقبال عابد قائم خانی کے مطابق علی الصبح گلشن اقبال میں 13اے، 13بی، 13ڈی، ضیاء کالونی، نعمان کمپلیکس، جیلانی اسٹیشن، وسیم باغ، ممتاز منزل، بیت المکرم، عزیز بھٹی اور اطراف علاقوں میں جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا گیا، آپریشن کے دوران علاقے کے داخلی اور خارجی راستے بند کرکے، گھر گھر تلاشی کی گئی، آپریشن کے دوران قتل، ڈکیتی اور دیگر جرائم میں مطلوب 8ملزمان کو گرفتار کیا گیا، جبکہ متعدد مشتبہ افراد کو حراست میں لیکر بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولیاں برآمد کرلی گئیں ہیں

متعلقہ عنوان :