محدود وسائل کے باوجود پاکستان کو عظیم تر ملک بنانے کیلئے پرعزم ہوں‘ چیلنجز پر قابو پا کر پاکستان کو ترقی اور خوشحالی کے راستے پر گامزن کرینگے‘ پاکستان کے مسائل حل کرنے کا شدت سے احساس اور ادراک ہے‘ خلوص اور نیک نیتی سے مسائل کا مقابلہ کررہے ہیں‘ پاکستان کو ترقی یافتہ ملک بنانے کیلئے اپنی ذمہ داریاں نبھائیں گے

وزیراعظم میاں نواز شریف کی سرگودھا ڈویژن کے ارکان اسمبلی سے بات چیت

جمعہ 20 مارچ 2015 15:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20مارچ۔2015ء) وزیراعظم میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ محدود وسائل کے باوجود پاکستان کو عظیم تر ملک بنانے کے لئے پرعزم ہوں‘ چیلنجز پر قابو پا کر پاکستان کو ترقی اور خوشحالی کے راستے پر گامزن کریں گے‘ پاکستان کے مسائل حل کرنے کا شدت سے احساس اور ادراک ہے‘ خلوص اور نیک نیتی سے مسائل کا مقابلہ کررہے ہیں‘ پاکستان کو ترقی یافتہ ملک بنانے کے لئے اپنی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔

وہ جمعہ کو سرگودھا ڈویژن کے ارکان اسمبلی سے ملاقات میں بات چیت کررہے تھے۔ وزیراعظم نواز شریف سے سرگودھا ڈویژن کے اراکین کی ملاقات میں علاقائی مسائل اور ملکی سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ و زیراعظم نے کہا کہ کراچی آپریشن تمام سیاسی جماعتوں کے مشورے اور رضا مندی سے شروع کیا‘ پاکستان کو ایک ترقی یافتہ اور محفوظ ملک بنانے کے لئے جدوجہد کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

عوام کے مسائل اور ان کی ضروریات پورا کرنے کی ذمہ داری نبھائیں گے۔ محدود وسائل کے باوجود پاکستان کو عظیم تر ملک بنانے کے لئے پرعزم ہوں۔ پاکستان کو درپیش چیلنجز پر قابو پا کر خوشحالی اور ترقی یافتہ ملک بنائیں گے۔ پاکستان کے مسائل حل کرنے کا شدت سے احساس اور ادراک ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک معاشی بہتری کی جانب جارہا ہے بین الاقوامی ادارے بھی پاکستان کی معیشت میں بہتری کا بتا رہے ہیں۔ موجودہ حکومت چیلنجز سے خلوص اور نیک نیتی سے نمٹ رہی ہے۔