عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان

جمعہ 20 مارچ 2015 14:57

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20مارچ۔2015ء) عالمی منڈی میں کاروباری ہفتے کے آخری روزخام تیل کی قیمتوں میں کمی کارجحان دیکھا گیا ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو نیویارک مرکنٹائل ایکسچینج میں نیویارک میں کنٹریکٹ کے تحت لائٹ سویٹ خام تیل کے مئی کیلئے سودے 70سینٹ کمی کے بعد43.96ڈالر فی بیرل اور برینٹ نارتھ سی آئل کے مئی کیلئے سودے ایک ڈالر 48سینٹ کمی کے ساتھ3 54.4 ڈالر فی بیرل میں طے پا ئے ۔