کاروں ، چھوٹی کمرشل گاڑیوں اور جیپوں کی فروخت میں 36 فیصد اضافہ

جمعہ 20 مارچ 2015 14:56

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20مارچ۔2015ء) فروری 2015ء کے دوران کاروں ، چھوٹی کمرشل گاڑیوں اور جیپوں کی فروخت میں 36فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے جبکہ اس دوران 17ہزار 356یونٹس فروخت کئے گئے۔

(جاری ہے)

پاکستان آٹو موٹیو مینو فیکچررز ایسوسی ایشن کے اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال 2014-15ء کے پہلے آٹھ ماہ کے دوران گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں گاڑیوں کی فروخت کی شرح میں 17فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ آٹو سیکٹر کے ماہرین کا کہنا ہے کہ کاروں ، چھوٹی کمرشل گاڑیوں اور جیپوں کی فروخت میں ہونے والے اضافہ سے شعبہ پر مثبت اثرات مرتب ہونگے جس سے ملکی ترقی کے اہداف کے حصول میں مدد ملے گی۔