آٹھ مہینوں میں زرعی قرضوں کی تقسیم بڑھ کر288 ارب روپے ہوگئی

جمعہ 20 مارچ 2015 14:56

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20مارچ۔2015ء)مالی سال دو ہزار پندرہ کے ابتدائی آٹھ مہینوں میں زرعی قرضوں کی تقسیم بڑھ کر288 ارب روپے ہوگئی ۔

(جاری ہے)

رواں مالی سال جولائی تا فروری دو ہزار پندرہ کے ابتدائی آٹھ مہینوں کے دوران بینکوں نے دو سو اٹھاسی ارب روپے کے زرعی قرضے تقسیم کیے۔ جو پانچ سو ارب روپے کے مجموعی سالانہ ہدف کا ستاون اعشاریہ آٹھ فیصد ہے جبکہ گذشتہ مالی سال کی اسی مدت کی تقسیم کردہ رقم اکیس سو تیراسی ارب روپے سے بتیس اعشاریہ تین فیصد زیادہ ہے۔ زرعی قرضے کا واجب الادا پورٹ فولیو چونتیس اعشاریہ دو ارب روپے بڑھ گیا ہے۔