سٹیٹ بینک 2 ماہ کیلئے مانیٹری پالیسی کا اعلان کل کرے گا

جمعہ 20 مارچ 2015 14:54

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20مارچ۔2015ء)سٹیٹ بینک کی جانب سے آئندہ دوماہ کے لیے مانیٹری پالیسی کا اعلان کل ہفتہ کو کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

سٹیٹ بینک کے مطابق ایڈوائزری کمیٹی کی جانب سے پیش کردہ تجاویز اور معاشی اعدادوشمارکا جائزہ لینے کے لئے اسٹیٹ بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس اکیس مارچ کو ہوگا، جس کے بعداعلامیے کے ذریعے آئندہ دو ماہ کے لئے مانیٹری پالسی کا اعلان کیا جائے گاواضح رہے کہ گذشتہ دو مانیٹری پالیسیز میں اسٹیٹ بینک کی جانب سے شرح سود میں ایک سو پچاس بیسز پوئنٹس کمی کی جاچکی ہے، تجزیہ کاروں کے مطابق پیٹرول کی قیمتوں اور گزشتہ ماہ افراط زر میں کمی کے باعث شرح سود میں پچاس بیسز پوائنٹس کمی کا امکان ہے۔