ادائیگیوں کے توازن میں پاکستان کو 161 کروڑ ڈالرخسارہ

جمعہ 20 مارچ 2015 14:54

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20مارچ۔2015ء) رواں مالی سال آٹھ ماہ کے دوران ادائیگیوں کے توازن میں پاکستان کو ایک ارب اکسٹھ کروڑ ڈالر سے زائد خسارہ ہوا، فروری میں کرنٹ اکاونٹ ستاسی کروڑ ڈالر فاضل رہا۔

(جاری ہے)

اسٹیٹ بینک کے مطابق جولائی سے فروری دوہزار پندرہ کے دوران جاری کھاتوں کا خسارہ ایک ارب اکسٹھ کروڑ ڈالر رہا، گزشتہ سال یہ دو ارب پینتالیس کروڑ ڈالر تھا، اس طرح کرنٹ اکاونٹ خسارے میں چونتیس فیصد یا تیراسی کروڑ ڈالر کمی ہوئی، خدمات کی تجارت اور بیرونی انفلوز میں اضافے جبکہ درآمدات میں کمی کی وجہ سے کرنٹ اکاونٹ خسارہ کم ہوگیا۔

جس کے باعث زرمبادلہ کے ذخائر میں مزید بہتری کا امکان ہے، فروری دوہزار پندرہ میں توازن ادائیگی ستاسی کروڑ ڈالر فاضل رہا، جبکہ جنوری میں سات کروڑ چالیس ڈالر خسارہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :