کراچی میں دہشت گردی کے خلاف جاری آپریشن بھی ضرب عضب کا حصہ ہے ،آفتاب شیرپاؤ

جمعہ 20 مارچ 2015 14:47

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20مارچ۔2015ء) قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب احمد شیرپاؤ نے کہا ہے کہ کراچی میں دہشت گردی کے خلاف جاری آپریشن بھی ضرب عضب کا حصہ ہے ۔ کراچی میں امن کے لئے جو ضرور ی ہوں اقدامات کرنے چاہئیں۔ مجرم کوئی بھی ہو ان کے خلاف کارروائی ہونی چاہئے۔

(جاری ہے)

کراچی میں جاری رینجرز آپریشن سے امن کی صورت حال میں بہتری آئی ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارلیمنٹ کے ہاؤس کے گیٹ پر میڈیا سے کیا انہوں نے کہا کہ دہشت گردو کے خلاف آپریشن بلاامتیاز جاری رکھنا چاہئے ہر مجرم کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہونی چاہئے۔ کراچی جب مکمل ہو گا تو امید ہے کہ کراچی میں امن بھی قائم ہو جائے گا ۔ ملک اس وقت حالت جنگ میں ہے آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے ۔