پشاور، حساس اداروں کی اطلاع پر انسداد دہشت گردی فورس کی کارروائی‘ امامیہ مسجد حملے کا ماسٹر مائنڈ گرفتار

جمعہ 20 مارچ 2015 14:40

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20مارچ۔2015ء) حساس اداروں کی اطلاع پر انسداد دہشت گردی فورس کی کارروائی‘ امامیہ مسجد حملے کا ماسٹر مائنڈ گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعہ کے روز انسداد دہشت گردی فورس پشاور نے حساس اداروں کی اطلاع پر چھاپہ مار کر تحریک طالبان کا اہم کمانڈر اور امامیہ مسجد حملے کا ماسٹر مائنڈ فضل محمد کو گرفتار کیا ہے انسداد دہشت گردی فورس ترجمان کے مطابق احساس اداروں کے تعاون سے ایک گھر میں چھاپہ مار کر امامیہ مسجد حملے کے ماسٹر مائنڈ فضل محمد کو گرفتار کر لیا گیا ہے ابتدائی تفتیش میں ملزم نے متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے۔

فضل محمد نے اعتراف کیا ہے کہ وہ جس گرو کے لئے کام کرتا ہے اس نے خیبر ایجنسی میں 12 خودکش حملے کروائے اور 6 پولیس اہلکاروں پر حملے کئے ہیں اور اس کے علاوہ گزشتہ ماہ امامیہ مسجد میں بھی حملہ کروانے کا اعتراف کر لیا ہے۔ فضل محمد کو مزید تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :