پاک فضائیہ کے سربراہ ایئرمارشل سہیل امان کی پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ذکاء اللہ سے ملاقات

جمعہ 20 مارچ 2015 14:18

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20مارچ۔2015ء) پاک فضائیہ کے سربراہ ایئرمارشل سہیل امان نے بحریہ ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا ہے اور پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ذکاء اللہ سے ملاقات کی ہے میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعہ کے روز پاک فضائیہ کی کمان سنبھالنے کے بعد پاک فضائیہ کے نئے سربراہ ایئرمارشل چیف سہیل امان نے نیول ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا ہے اور پاک فضائیہ کے سربراہ ایڈمرل ذکاء الہ سے ملاقات کی ہے اس موقع پر پاک بحریہ کے سربراہ ذکاء اللہ نے پاک فضائیہ کے سربراہ سہیل امان کو پاک فضائیہ کی کمانڈ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک فضائیہ کا ضرب عضب میں کردار قابل تحسین ہے امید ہے سہیل امان کی کمانڈ میں پاک فضائیہ ملکی سلامتی و دفاع کے لئے کردار ادا کرتی رہے گی اس موقع پر پاک فضائیہ کے سربراہ سہیل امان نے کہا ہے کہ پاک فضائیہ ملکی دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے کے لئے پاک بحریہ سے قریبی روابط رکھے گی اور ملکی سلامتی اور بقاء کے لئے مل کر کردار ادا کرتی رہے گی ۔