ملتان: ڈکیتی کے الزام میں گرفتار ملزم مبینہ پولیس تشدد سے ہلاک

جمعہ 20 مارچ 2015 14:17

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20مارچ۔2015ء) ملتان میں سابق چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی کے بھائی کے گھر ڈکیتی میں ملوث ہونے کے شبے میں پولیس کی زیر حراست ملزم حوالات میں ہلاک ہو گیا۔ تفصیلا ت کے مطا بق چند روز قبل سابق چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی کے بھائی کے گھر ڈکیتی ہوئی تھی۔ جس کے شبے میں پولیس نے ملزم نظام کو فیصل آباد کے علاقے سے گرفتار کیا تھا۔

(جاری ہے)

گرفتار ملزم تھانہ کوتوالی کی حوالات میں مبینہ پولیس تشدد سے ہلاک ہو گیا۔ ملزم کا تعلق خانیوال کے علاقے سے ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم اشتہاری ہے اور 40 سے زائد مقدمات میں نامزد ہے۔ ای پی سٹی کے مطابق ملزم پولیس تشدد سے نہیں بلکہ طبی موت مرا ہے۔ ڈی سی او ملتان نے دنیا نیوز کی خبر پر نوٹس لیتے ہوئے انکوائری کمیٹی بنا دی ہے جو واقع کی تحقیقات کرے گی۔

متعلقہ عنوان :