گلشن اقبال میں پولیس کا سرچ آپریشن 8 مطلوب ملزمان گرفتار،
بھاری مقدار میں اسلحہ برآ مد
جمعہ 20 مارچ 2015 14:11
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20مارچ۔2015ء) کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں پولیس نے سرچ آپریشن کیا ہے، جس کے نتیجے میں 8مطلوب ملزمان سمیت متعدد افراد کو زیر حراست میں لے بھی لیا گیا ہے۔ پولیس نے آپریشن کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ بھی برآمد کیا ہے۔
(جاری ہے)
ایس پی گلشن اقبال عابد قائم خانی کے مطابق علی الصبح گلشن اقبال میں 13اے، 13بی، 13ڈی، ضیاء کالونی، نعمان کمپلیکس، جیلانی اسٹیشن، وسیم باغ، ممتاز منزل، بیت المکرم، عزیز بھٹی اور اطراف علاقوں میں جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا گیا، آپریشن کے دوران علاقے کے داخلی اور خارجی راستے بند کرکے، گھر گھر تلاشی کی گئی، آپریشن کے دوران قتل، ڈکیتی اور دیگر جرائم میں مطلوب 8ملزمان کو گرفتار کیا گیا، جبکہ متعدد مشتبہ افراد کو حراست میں لیکر بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولیاں برآمد کرلی گئیں ہیں۔
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.