اسلام آباد : قومی اسمبلی کا اجلاس ملتوی ، محمود اچکزئی کی فاروق ستار کو طویل تقریر کرنے دینے پر اعتراض

جمعہ 20 مارچ 2015 13:22

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 20 مارچ 2015 ء) : قومی اسمبلی کے اجلاس میں ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار کو طویل تقریر کرنے دینے پر محمود اچکزئی نے اعتراض کا اظہار کیا ہے ان کا کہنا تھا کہ اگر رولز معطل کر کے ایوان نہیں چلے گا ان کا کہنا تھا کہ فاروق ستار نے امریکی سفارتکار سے ٹیلی فونک رابطہ کیا تھا میرے پاس 12 منٹ گفتگو کی سی ڈی موجود ہے میں ان کو دے دوں گا یہ سن لیں. جبکہ ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار نے اپنی تقریر کے اختتام پر پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے اور قومی ترانے کے اشعار بھی پڑھے، سپیکر ایاز صادق نے قومی اسمبلی کا اجلاس منگل کی شام 4 بجے تک ملتوی کر دیا ہے.