اسلام آباد: ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں حکومت کو تنبیہہ کر دی۔

جمعہ 20 مارچ 2015 13:09

اسلام آباد: ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار نے قومی اسمبلی کے اجلاس ..

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 20 مارچ 2015 ء) : قومی اسمبلی کے اجلا س میں ایک ساتھ بولنے پر منع کرنے پر ایم کیو ایم کے اراکین کی سپیکر ایاز صادق سے تکرار ہو گئی . ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار کا کہنا تھا کہ نائن زیرو پر چھاپہ مار کر ایم کیو ایم کو دیوار کے ساتھ لگانے کی کوشش کی گئی ہے ان کا کہنا تھا کہ نائن زیرو کے اطراف میں 400 گھروں پر چھاپہ مارا گیا.

(جاری ہے)

فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے خلاف کاروائی کو روکا جائے ورنہ ہم یہی سمجھیں گے کہ یہ سب وفاقی حکومت کی مرضی سے کیا جا رہا ہے، قومی اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کے دوران فاروق ستار کا کہنا تھا کہ 21 ویں آئینی ترمیم پر حکومت کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے رہے لیکن اگر ایم کیو ایم کے ساتھ 1992 ء والا رویہ روا رکھا گیا تو نظام بچانا کسی کے بس میں نہیں ہو گا. انہوں نے اپنی تقریر میں حکومت کو تنبیہہ کی کہ اگر ایم کیو ایم پر سونامی گزرا تو کراچی میں کسی اور جماعت کا دفتر بھی نہیں کھلنے دیں گے.