ٹیوٹا نے پیشہ ورانہ کوکنگ کورس میں 1200 افراد کو تربیت دیدی ‘ عرفان قیصر شیخ
جمعہ 20 مارچ 2015 13:08
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20مارچ۔2015ء) چیئرپرسن ٹیوٹا عرفان قیصر شیخ نے کہا ہے کہ ٹیوٹا نے پیشہ ورانہ کوکنگ کورس میں 1200 افراد کو تربیت دیدی ،6 ماہ دورانیہ کا کورس کامیابی سے گورنمنٹ ٹیکنیکل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ گلبرگ میں شروع ہے ،کوکنگ کورس کے پاس آؤٹ اپنا کاروبار،ملک و بیرون ملک ہوٹل / ریستوران میں اپنی صلاحیتوں کو استعمال کر رہے ہیں، قابل ذکر ہوٹل / ریستوران میں سرینا، پرل کانٹی نینٹل، ہاسپیٹلیٹی ان ہوٹل، آواری، رائل پام گالف اینڈ کنٹری کلب، ڈیفنس کلب سمیت دیگر معروف ہوٹل / ریستوران کے علاوہ دبئی، ملائیشیا، تھائی لینڈ، جنوبی افریقہ میں خدمت کر رہے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹیوٹا سیکرٹریٹ میں کوکنگ کورس کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔(جاری ہے)
چیف آپریٹنگ آفیسر جواد احمد قریشی، جنرل منیجرزحامد غنی انجم، اظہر اقبال شاد، عبدالقیوم اور دیگر افسران اس موقع پر موجود تھے۔عرفان قیصر شیخ نے کہاکہ اس کوکنگ کورس کو ریسٹورینٹ شعبے میں ماہر افرادی قوت کی کمی کو مدنظر رکھتے ہوئے متعارف کرایا گیا ۔
اس کورس سے نہ صرف غریب طبقے نے بلکہ ملازمت حاصل نہ کرنے والے اعلی قابلیت کے حامل افراد کوبھی ٹریننگ دی گئی ہے تاکہ ٹریننگ حاصل کرنے کے بعد ہنر مند روزگار کے قابل ہو سکیں ۔ ہوٹل اور ریستوران کی صنعت نے ہمارے پاس آؤٹ کی سروسز استعمال کر کے مثبت فیڈ بیک دیا ہے اور ٹیوٹا کی جانب سے شروع کئے گئے کورس کو خوش آئند قرار دیا ہے ۔چیئرپرسن ٹیوٹا نے مزید کہا کہ اس کورس میں تربیت حاصل کرنے والے نوجوان مردوں اور عورتوں کو صوبہ پنجاب کے علاوہ علاقائی ثقافت کو مد نظر رکھتے ہوئے ماہر بنایا جاتا ہے ۔کورس کے دوران ٹریننگ مختلف کھانے پکانے کی تکنیک اپنانے، مشرقی براعظم اور بحیرہ روم کے خوراک کے پکوان کی تیاری پر بھی مرکوز ہے۔ تربیت کے دوران زیر تربیت افرادی قوت کو حفظان صحت کے اعلی ترین معیارات کو برقرار رکھنے ،کھانے کی حفاظت کے عمل،دوران کام حادثے کی روک تھام اور حفظان صحت کے متعلق احتیاطی تدابیر کی آگاہی دی جا تی ہے۔مزید تجارتی خبریں
-
ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا
-
بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
-
امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ
-
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ
-
ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ
-
کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ
-
ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس72 ہزار445پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
-
برائلرگوشت اورفارمی انڈوں کے نرخ
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.