منی لانڈرنگ کیس ‘اسلام آباد ہائیکورٹ میں ضمانت کی درخواست دائر کر دی ‘ کسٹم حکام سے دو ہفتے میں جواب طلب

جمعہ 20 مارچ 2015 13:07

منی لانڈرنگ کیس ‘اسلام آباد ہائیکورٹ میں ضمانت کی درخواست دائر کر ..

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20مارچ۔2015ء)منی لانڈرنگ کیس میں ماڈل ایان علی نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں ضمانت کی درخواست دائر کر دی ، عدالت نے کسٹم حکام سے دو ہفتے میں جواب طلب کر لیا۔ ماڈل ایان علی کی جانب سے لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ میں دائر کی گئی درخواست ضمانت کی سماعت جسٹس طارق عباسی نے کی ۔

(جاری ہے)

عدالت نے کسٹم حکام کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دو ہفتوں میں جواب طلب کر لیا۔ ایان علی کے وکیل نے کہا کہ ماڈل ایان علی کی کہانی کو غلط رنگ دیا گیا، ایان علی نے منی لانڈرنگ کی کوشش نہیں کی، رہا کیا جائے۔ درخواست میں کہا گیا کہ میں بے گناہ ہوں، رہا کیا جائے ۔ واضح رہے کہ سپیشل کسٹم عدالت کے جج نے درخواست ضمانت مسترد کر دی تھی۔