فلمسٹار ثناء کل ”دارا سکون “ میں معذور بچوں کے ساتھ وقت گزاریں گی

جمعہ 20 مارچ 2015 12:16

فلمسٹار ثناء کل ”دارا سکون “ میں معذور بچوں کے ساتھ وقت گزاریں گی

کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20مارچ۔2015ء) فلمسٹار ثناء کل ( ہفتہ ) ” دارا سکون “ میں معذور بچوں کے ساتھ وقت گزاریں گی ۔ تفصیلات کے مطابق اداکارہ ثناء کل ( ہفتہ ) کراچی میں معذور بچوں کے ادارے ” دارا سکون “ میں معذور بچوں کے ساتھ قت گزاریں گی ۔

(جاری ہے)

اداکارہ ثناء معذور بچوں کے ساتھ مختلف کھیلوں میں شریک ہونے کے ساتھ ان میں تحائف بھی تقسیم کریں گی ۔ اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ثناء نے کہا کہ معذور بچے ہمارے اپنے ہیں اور ان کو معاشرے میں وہی مقام ملنا چاہیے جو ایک نارمل انسان کو ملتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ان بچوں میں معذوری کے احساس کو ختم کرنے کے لئے ہم سب کو مل کر اقدامات کرنے چاہیے تاکہ یہ بچے کسی احساس محرومی کا شکار نہ ہوں ۔

متعلقہ عنوان :