اسلام آباد: پاکستان کا دعوی منظور ، پاکستانی سمندری حدود میں 50ہزار مربع کلومیٹر اضافہ ہو گیا۔

جمعہ 20 مارچ 2015 11:37

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 20 مارچ 2015 ء) : اقوام متحدہ کی جانب سے پاکستان کا کانٹینینٹل شیلف بڑھانے کادعویٰ منظور کرلیا گیا ہے- پاک بحریہ کے ترجمان کی نے بتایا کہ پاکستان کی سمندری حدود میں 50 ہزار مربع کلو میٹر کا اضافہ پاکستان کی جانب سے 200 سے 350 ناٹیکل میل تک حدود کے دعوےکے بعد کیا گیا۔

(جاری ہے)

سمندری حدود میں اضافے کا منصوبہ 2005 میں پاکستان بحریہ اور نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہائیڈرو گرافی نے وفاقی وزرات سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی سرپرستی میں مشترکہ طور پر شروع کیا گیا تھا جس کا مقصد وسائل پر پاکستان کا مکمل اختیار حاصل کرنا تھا۔

پاکستان خطے کا پہلا ملک ہے جس کی سمندری حدود میں اضافے کا دعویٰ منظور کیا گیا ہے۔ دعوے کی منظورے کے بعد سمندری حدود میں تمام وسائل پر پاکستان کو مکمل اختیار حاصل ہو گا.

متعلقہ عنوان :