اسلام آباد : فاٹا سینیٹ انتخابات، 4 امیدواروں نے الیکشن کا بائیکاٹ کر دیا

جمعہ 20 مارچ 2015 11:24

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 20 مارچ 2015 ء) : فاٹا کی سینیٹ 4 نشستوں کے لیے پولنگ کا عمل آج صبح 9 بجے سے جاری ہے ، فاٹا کے سینیٹ انتخابات میں 4 امیدواروں نے الیکشن کا بائیکاٹ کر دیا ہے ، بائیکاٹ کرنے والوں میں ن لیگ کے نذیر خان اور شہاب الدین بشت جبکہ پی ٹی آئی کے قیصر جمال اور جے یو آئی ایف کے مولانا جمال شامل ہیں.