پشاور : خیبر ایجنسی میں 12 خود کش حملوں میں ملوث اہم کمانڈر گرفتار

جمعہ 20 مارچ 2015 11:18

پشاور : خیبر ایجنسی میں 12 خود کش حملوں میں ملوث اہم کمانڈر گرفتار

پشاور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 20 مارچ 2015 ء) : خیبر ایجنسی میں فورسز کی کاروائی کے نتیجے میں 12 خود کش حملوں میں ملوث اہم کمانڈر کو گرفتار کر لیا گیا ہے ، سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ ملزم فضل محمد 2008 ء سے 2015 ء تک خود کش حملوں میں ملوث رہا ہے جبکہ ملزم نے امامیہ مسجد پر خود کش حملے کی ذمہ داری بھی قبول کی ہے اور پولیس پر 6 حملوں اور 6 دھماکوں کا بھی اعتراف کیا ہے، سی ٹی ڈی کے مطابق فضل محمد ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری کے مقدمات میں بھی ملوث ہے.

متعلقہ عنوان :