تیسرا کوارٹرز فائنل، پاکستان کے 5 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے
جمعہ 20 مارچ 2015 10:51
ایڈیلیڈ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20مارچ2015ء) ایڈیلیڈ اوول گرائونڈ میں کھیلے جا رہے تیسرے کوارٹرز فائنل میچ میں پاکستان نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 100 سے زائد رنز بنا لئے ہیں۔ پاکستان کی جانب سے احمد شہزاد اور سرفراز احمد نے اننگز کا آغاز کیا۔ دونوں بلے بازوں نے پُراعتماد طریقے سے آسٹریلوی بائولرز کا سامنا کیا تاہم میچ کے پانچویں اوور میں مچل سٹارک کی باہر نکلتی گیند پر شارٹ کھیلنے کی کوشش میں سرفراز احمد وکٹ کے پیچھے کیچ آئوٹ ہوگئے۔
واٹسن نے ان کا خوبصورت کیچ لیا۔ سرفراز احمد نے 10 رنز بنائے تھے۔ اس سے اگلے ہی اوور میں جوش ہیزل ووڈ نے احمد شہزاد کو بھی چلتا کیا۔ احمد شہزاد ایک غلط شارٹ کھیلنے کی کوشش میں کپتان مائیکل کلارک کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوئے۔(جاری ہے)
احمد شہزاد نے پاکستانی ٹیم کے سکور میں صرف 5 رنز کا اضافہ کیا۔ میچ میں صورتحال اس وقت دلچسپ ہوگئی جب ہیزل ووڈ نے کپتان مصباح الحق کو ایک خوبصورت گیند کروائی جو وکٹوں کو لگی لیکن بیلز نہیں گریں۔
کپتان مصباح الحق اور حارث سہیل نے وکٹ پر موجود رہ کر پُراعتماد طریقے سے آسٹریلوی بائولرز کا مقابلہ کیا تاہم پاکستانی ٹیم کا سکور ابھی 97 رنز پر ہی پہنچا تھا کہ مصباح الحق چھکا مارنے کی کوشش میں اپنی وکٹ گنوا بیٹھے۔ انہوں نے 59 گیندوں پر 34 رنز بنائے۔ گلین میکسویل کی گیند پر فنچ نے بائونڈری کے قریب ان کا کیچ لیا۔ اس کے بعد عمر اکمل میدان میں آئے اور حارث سہیل کا ساتھ دیا۔ میچ میں ایک مرتبہ پھر اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی جب وکٹ کیپر ہیڈن کے گلوز وکٹ سے ٹکرائے جس سے بیلز گر گئیں آسٹریلوی کپتان نے رویو لیا لیکن تھرڈ ایمپائر نے عمر اکمل کو ناٹ آئوٹ قرار دیدیا۔ پاکستان کا سکور ابھی 112 رنز تک ہی پہنچا تھا کہ حارث سہیل ایک غلط شارٹ کھیلنے کی کوشش میں وکٹوں کے پیچھے کیچ آئوٹ ہوگئے۔ مچل جانسن کی گیند پر ہیڈن نے ان کا کیچ لیا۔ اس کے بعد عمر اکمل بھی چلتے بنے. گلین میکسویل کی گیند پر فنچ نے ان کا کیچ لیا. عمر اکمل نے 20 رنز سکور کئے. واضع رہے کہ ایڈیلیڈ اوول کرکٹ گرائونڈ میں کھیلے جا رہے تیسرے کوارٹرز فائنل میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کیخلاف پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
شادی اور ماں بننے کے بعد بورڈ کی سپورٹ سے کم بیک کامیاب ہوا،بسمہ معروف
-
پہلا ٹی20، بابراعظم، شاہین کی ایک دوسرے سے گلے ملنے کی ویڈیو وائرل
-
ورلڈ اوپن اسکواش،پاکستان کے حمزہ خان مین ڈراز میں شامل
-
نیشنل ویمن فٹ بال چیمپئن شپ ملتوی
-
اولمپیئن جیولن تھرور ارشد ندیم نے ساؤتھ افریقا میں ٹریننگ کا آغاز کر دیا
-
شاہین آفریدی کو بطور کپتان تھوڑا وقت دینا چاہیے تھا،جاوید میانداد
-
پاکستان اورسری لنکا کے درمیان روایتی جے وردھنے ٹرافی مہمان ٹیم کے نام
-
پاکستا ن اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سریز کا دوسرا میچ (کل) کھیلا جائیگا
-
ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں پاک۔ بھارت میچ کے ٹکٹ ہاتھوں ہاتھ فروخت
-
ہولگر رونے اور الیگزینڈر زویروف نے بی ایم ڈبلیو ٹینس چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی
-
انڈین پریمیئر لیگ میں واحد میچ دہلی کیپٹلز اورسن رائزرز حیدرآباد کی ٹیموں کے مابین کل کھیلا جائے گا
-
آئی پی ایل کے دوران سٹیڈیم میں بکیز پکڑے گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.